وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

0
253

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ایچی سن کالج طرز کے بوائز اینڈ گرلز اسکولوں اور مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ منصوبے کی منظوری دے دی۔

لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ وحدت روڈ پر طلبہ و طالبات کے لیے پہلا سینٹر قائم کیا جائے گا، جہاں جدید اسپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ اسٹیڈیم، گھڑ سواری اور سوئمنگ پول سمیت عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں پانچ، پانچ ہزار طلبہ اور طالبات کو داخلہ دیا جا سکے گا۔

دوسری جانب ایک اور اجلاس میں خراب پانی والے علاقوں میں بوتلنگ پلانٹس فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خوشاب، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں پینے کا صاف پانی ٹرکوں کے ذریعے فراہم کیا جائے گا، جبکہ صوبے بھر میں دو ہزار سے زائد فلٹریشن پلانٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا