سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کی جڑانوالہ آمد

0
304

جڑانوالہ(طلوع نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کی جڑانوالہ آمد ہوئی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کریسچن کالونی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی بھی ہمراہ تھیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے جلائے جانے والے گھر اور چرچز دیکھے ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے متاثرہ میسحی برداری سے گفتگو بھی کی۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ کرسچن کالونی کی گلیوں کی فورا صفائی کرائی جائے۔جب کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران پنجاب حکومت کے فیصلوں اور ہدایات کے مطابق سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔ذمہ داروں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ جرم میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑاجائے گا قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جڑانوالہ کے دورہ کے موقع پر دانش سکول میں میڈیا ٹاک اور سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعظم اور نگران پنجاب حکو مت کے فیصلوں اور ہدایات کے مطابق اقلیتوں خصوصا متاثرین کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔گھروں اور چرچوں کی مرمت ،تزئن و آرائش کی جائے گی، انکے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ، آرمی چیف حافظ عاصم منیر اور نگران پنجاب حکومت نے معاملات کا سخت نوٹس لیا ہے۔ شر پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہوگی ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، 6 مقدمات درج ہیں جن پانچ شر پسندوں، جلاو گھیراو کرنے والوں اور فساد پھیلانے والوں کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔ جدید وسائل اور ٹیکنالوجی کو بروئے کا لاکر 128 افراد گرفتار کئے گئے۔ اگر کو صحافی اور بے گناہ ملوث ہوا ہے تو اس کو شکایت نوٹ کروائیں تفتیش کرکے بے گناہ کو رہائی دلائی جائے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا