پاک فوج کے بہادرسپوت میجر محمد یاسر شہید کی بہادری کو قوم کا سلام

0
154

راولپنڈی(طلوع نیوز) شہداء پاکستان کو سلام، تخلیق پاکستان سے لیکر پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر جوان مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ میجر محمد یاسر شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز افسر تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ میجر محمد یاسر 25 جون 2014 کو ملتان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ میجر محمد یاسر شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور ایک بیٹی چھوڑے۔میجر محمد یاسر شہید کی بیوہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یاسر بحیثیت شوہر بہت اچھے انسان تھے اور میرے ساتھ ان کا رویہ بہت اچھا تھا۔شہید کی بیوہ نے کہا کہ میری بیٹی کے پیدا ہونے سے 4 مہینے پہلے یاسر کی شہادت ہوگئی لیکن اسے پتا ہے کی میرے والد نے اس ملک کی خاطر اپنی جان قربان کی۔میری بیٹی مجھ سے پوچھتی ہے ان کے بارے میں لیکن کبھی تنگ نہیں کرتی کہ میرے بابا کیوں نہیں ہیں۔انہوں نے قوم کے لیے جو قربانی دی ہے وہ بہت بڑی ہے۔کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب ان کی کمی ہمیں محسوس نہ ہوتی ہو۔ہمیں بہت فخر محسوس ہوتا ہے کہ یاسر نے اس ملک و قوم کی بقاء کی خاطر اپنی جان قربان کی۔شہید کی بیٹی نے کہا کہ میں بڑے ہو کر پائلٹ بنوں گی اور اپنے بابا کے نقش قدم پہ چلوں گی۔میجر محمد یاسر شہید وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کانذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا