شاہ نورانی سے کراچی آنیوالی زائرین کی بس میں آگ لگنے سے متعدد مسافر جھلس کر زخمی

0
327

شاہ نورانی سے کراچی آنے والی زائرین کی بس کو ساکران کے قریب آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں آگ لگنے کا حادثہ کراچی سے 30 کلو میٹر دور حب ڈیم کے علاقے میں پیش آیا، آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ دیگر کو بچا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق بس حادثے میں جھلس کر زخمی ہونے والوں میں خاتون اور بچے شامل ہیں، زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں کراچی کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان ایدھی فانڈیشن کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ایمبولنسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے دوران آگ بس کا انجن گرم ہونے سے لگی جس سے بس مکمل جل گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا