Saturday, December 21, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

سوئے بغیر انسان کتنی دیر توانا رہ سکتا ہے؟ برطانوی یوٹیوبر کا انوکھا تجربہ

برطانیہ کے یوٹیوبر جو فیزر کے ذہن میں یہ سوال آیا کہ انسان سوئے بغیر کتنی دیر تک توانا رہ سکتا ہے اور پھر انہوں نے اس سوال کا جواب جاننے کے لیے ایک انوکھا تجربہ کیا۔جو فیزر نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا عنوان ہے کہ میں نے جاننے کی کوشش کی کہ میں کتنی دیر تک بغیر سوئے رہ سکتا ہوں۔اس ویڈیو میں یوٹیوبر کو اپنے ایک دوست کے ہمراہ یہ تجربہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ انسان سوئے بغیر کتنی دیر توانا رہ سکتا ہے۔یوٹیوبر اور ان کے دوست یہ انوکھا تجربہ کرتے ہوئے پہلے 18 گھنٹے تو بالکل ٹھیک رہے لیکن 22 گھنٹے گزرنے کے بعد وہ تھکنے لگے اور 24 گھنٹے بعد انہیں زبردستی جاگے رہنے کے لیے کافی پینی پڑی۔پھر 29 گھنٹے بعد نیند کی شدت بڑھنے کے بعد وہ ٹھنڈے پانی سے نہائے لیکن 36 گھنٹے گزر جانے کے بعد وہ دوسری بار کافی پینے کے بعد بھی مزید جاگے رہنے کی کوشش میں ناکام ہو گئے پھر چند گھنٹوں میں انہیں نیند آ گئی۔ان کا اس تجربے کے بارے مں کہنا ہے کہ یہ تکلیف دہ تجربہ تھا لیکن اچھا بھی تھا۔جو فیزر نے اپنی اس ویڈیو کے آخر میں اپنے فالوورز کو ایسا تجربہ نہ کرنے کی نصیحت بھی کی ہے۔