لندن30 :سال قبل چوری ہونے والا پرس خاتون کو دوبارہ مل گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی 11 سالہ بچی میسی کووٹس کو دریا کنارے بیگ اس وقت ملا جب وہ والد اور کتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھی۔ جب بیگ کھول کر دیکھا تو ایسا لگا کہ شاید جس کا بیگ ہے وہ زندہ بھی نہ ہو۔انہوں نیبتایاکہ ہمیں بیگ سے پتہ چلا کہ یہ کسی آڈرے نامی خاتون کا ہے جس کی ہم نے سوشل میڈیا پر تلاش شروع کی۔ بیگ سے ملنے والے کارڈ پر 1993 کی تاریخ درج تھی جس سے اندازہ ہوا کہ یہ بیگ 30 برس سے پانی میں ہی تھا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی تو ہم نے آڈرے کو ڈھونڈ نکالا۔ بعدازاں آڈرے نے ہی بیگ کی تصدیق بھی کی۔81 سالہ آڈرے ہے نامی خاتون کا بیگ ان کی ملازمت کی جگہ سے 30 برس قبل گم ہو گیا تھا اور گمان کیا جاتا ہے کہ یہ بیگ چرانے والے نے اس میں سے 200 پونڈ کی رقم نکال کر اسے دریا میں پھنک دیا تھا۔اس موقع پر میسی کووٹس کی والدہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی طاقت حیران کن ہے۔ جس کے ذریعے ہم نے بیگ کی مالکہ کو ڈھونڈ نکالا۔