لاہور (-)مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججزاستعفی دیکراپنے دامن پرلگے دھبے صاف کرسکتے ہیں؟ احتساب آج سے شروع ہو گا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگز یب نیکہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے بعد جسٹس اعجاز الحسن نے بھی استعفی دیدیاہے ، تاہم مسلم مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججزاستعفی دیکراپنے دامن پرلگے دھبے صاف کرسکتے ہیں؟ استعفی دیکرتمام حساب سے بری الذمہ ہوسکتے ہیں؟ انہوںنے کہا کہ اپنے اختیارات اورکرسی کاغلط استعمال کرکے قوم سیزیادتی کی گئی،آپ کی انوسٹی گیشن ہورہی ہو تو کیا استعفے سے سب ٹھیک ہوجائے گا، آج ملک میں مہنگائی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس اعجاز الحسن کی وجہ سے ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ استعفی دینے سے سب کچھ معاف ہوجائے گا،نہیں ہوگا، یہ احتساب آج سے شروع ہو گا۔ تین مرتبہ کے وزیراعظم کا احتساب ہوسکتا ہے تو آپ کا بھی ہونا چاہیے۔یہ ہم خیالی جو اختتام پذیر ہو رہی ہے ، یہ ان کے اعمال کے نتائج ہیں،غلط کام نہیں کیا تو مظاہر علی نقوی کھڑے ہوجائے کہے میرا احتساب کرو۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا بنچ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، ملکی مسائل کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں، طاقت تھی تو کیا یہ طاقت لے کر کچھ بھی کرسکتے ہیں،یہ طاقتیں اللہ تعالی کی دی ہوئی ہے آج نواز شریف سرخرو ہورہا ہے۔۔






