سپریم کورٹ میں قانونی شکست کے بعد پی ٹی آئی مزید انتشار کا شکار

0
335

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت اور سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی رؤف حسن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ گزشتہ روز ایک پروگرام میں رؤف حسن نے شیر افضل مروت کی عمران خان سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا جس پر شیر افضل نے ٹویٹ میں کھل کر رؤف حسن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ شیر افضل مروت نے الزام لگایا کہ رؤف حسن نے عمران خان مخالف صحافیوں کو ٹکٹ دلوائے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ الائنس ختم کروایا، یہ ایک سازشی ہے اور اکثر پارٹی میں دراڑیں ڈالنے میں مصروف رہتا ہے، ‎اس نے الیکٹرانک میڈیا پر چند بار میرے خلاف بات کی، میری خان کے ساتھ 13 جنوری کی ملاقات سے اختلاف کیا۔ شیر افضل نے کہا کہ یہ ملاقات خان کی اہلیہ، ان کی بہنوں، اعجاز بٹر اور نعیم حیدر ایڈووکیٹ سمیت نصف درجن وکلاء کی موجودگی میں ہوئی تھی، اس پرانے شیطان نے سندھ کی کامیاب مہم کو کمزور کرنے کے لیے یہ مہم شروع کی ہے۔شیر افضل مروت کے اس بیان کے بعد پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ وہ شیر افضل مروت کو پہچانتے ہی نہیں ہیں،دو چار لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو کسی اور طریقے سے بھیجا جاتا ہے۔ شیر افضل مروت کہیں بھی پارٹی کو لیڈ نہیں کررہا، میں رؤف حسن کی بات کی مکمل تائید کرتا ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا