پاک امریکا تعلقات مختلف شعبوں میں مزید مستحکم ہو رہے ہیں، مسعود خان

0
345

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک امریکا دو طرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ واشنگٹن میں یونیورسٹی کلب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان پر اعتماد کریں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، خصوصی سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ ہمیں عوام کے درمیان روابط اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا چاہیے، ہمیں شراکت داری کے عمل میں باہمی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کی صلاحیت موجود ہے، تمام دیرینہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا