مجسٹریٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

0
466

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہےعمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔
مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی
20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا