خاوند نے بیوی، ساس اور سالی کو آگ لگادی، تینوں دم توڑ گئیں

0
414

رحیم یارخان (نیوز ڈیسک)ملزم نے بیوی، ساس اور سالی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی،جس کے نتیجے میں تینوں خواتین جاں بحق ہو گئیں
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، ملزم نے کسی تنازع پر طیش میں آکر بیوی، ساس اور سالی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔گزشتہ روز جھلسنے سے ملزم کی ساس اور سالی جاں بحق ہوگئی تھیں جب کہ آج ملزم کی بیوی بھی اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کے 2 بھائیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا