Thursday, January 16, 2025
Google search engine

مقبول خبریں

ضمنی انتخابات سینٹ ،پی پی 6 ن لیگ اور ‌JUI ایک ایک سیٹ پر کامیاب،MQM کا بائیکاٹ

کراچی،کوئیٹہ، اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی چار نشستیں حاصل کیں، ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام ایک ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔ جمعرات کو قومی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی سینیٹ کی چھ نشستوں کے لیے پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور شام 4 بجے ختم ہوئی

سندھ میں سینٹ کی خالی دو خالی جنرل سیٹیں پُر کرنے کے لیے ہونے والی پولنگ کے دوران 124 ووٹ ڈالے گئے۔
گنتی کے بعد پیپلز پارٹی کے جام سیف اللہ خان دھاریجو اور محمد اسلم ابڑو بالترتیب 58 اور 57 ووٹ لے کر سینیٹ کے لیے منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے۔سنی اتحاد کونسل صرف 4 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ صوبائی الیکشن کمشنر، سندھ شریف اللہ نے سندھ اسمبلی میں ریٹرننگ افسر کے طور پر فرائض انجام دیئے۔ آج کے انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان اور جماعت اسلامی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی دو جماعتوں نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا،

بلوچستان اسمبلی میں صوبے سے سینیٹ کی تین جنرل نشستوں کے لیے 61 ووٹ ڈالے گئے۔ تین نشستوں پر کل سات امیدوار حصہ لے رہے تھے۔ تاہم پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو، ن لیگ ن کے میر دوستین خان ڈومکی اور جے یو آئی ف کے عبدالشکور خان نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ بزنجو نے 23، ڈومکی نے 17 ووٹ حاصل کیے۔ JUI-F کے امیدوار 16 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔

سینیٹ کی یہ تین نشستیں سینیٹرز مولانا عبدالغفور حیدری، سرفراز احمد بگٹی اور شہزادہ احمد عمر احمد زئی کے 8 فروری کے عام انتخابات میں قومی اور بلوچستان اسمبلیوں کے رکن بننے کے بعد خالی ہوئیں۔ حیدری کا تعلق جے یو آئی-ف سے ہے، جب کہ بگٹی اور احمد زئی بی اے پی کے ٹکٹ پر سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ ایک دن پہلے، جے یو آئی (ف) اور پی پی پی کے رہنماؤں نے بات چیت کی اور سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ پی پی پی نے اسلام آباد سے اپنے امیدوار کے لئے جے یو آئی (ف) کی حمایت مانگی جبکہ جے یو آئی (ف) نے سینیٹ میں بلوچستان میں اپنے امیدوار کی حمایت مانگی۔

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کامیابی حاصل کرنے کے بعد خالی ہونے والی نشست کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ چھ جماعتوں میں سے، اپنے حریف سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان کے مقابلے میں 204 ووٹ حاصل کیئے جو صرف 88 ووٹ حاصل کر سکے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران نو ووٹ مسترد ہوئے۔ 8 فروری کے انتخابات میں گیلانی کے ایم این اے منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔