ڈھاکہ. (طلوع نیوز)بنگلہ دیشی حکومت نے اپوزیشن کے خلاف کریک ڈان شروع کر دیاہزاروں کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنلسٹ پارٹی کا دعوی ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے 4 ہزار 81 کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنائے ہیں،
جب کہ متحرک سیاسی کارکنوں کے علاوہ معاشرے میں موجود اپوزیشن کے دیگر 20 ہزار حمایتیوں پر بھی مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعت نے حالیہ مہینوں میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے اور عام انتخابات غیر جانب دار نگران حکومت سیکرانے کا مطالبہ کیا ہوا ہے
۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عام انتخابات آئندہ سال دسمبر میں ہوں گے، دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے اپوزیشن کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی حکام کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے اور سیاسی اپوزیشن کے حامیوں کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا تحفظ کرنا چاہیے۔





