پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونے والے سابق کرکٹر عبد الرازق کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں کرکٹرز کے پاس کچھ نہیں تھا، سب اختیارارت حکم کی طرح نازل ہوتے تھے۔ ٹیم کی موجود صورتحال کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کم دورانئے کے فیصلے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیم کی کارکردگی مسلسل نیچھے جارہی ہے
ایک بیان میں عبدالرزاق نے انکشاف کیا کہ سلیکشن کمیٹی میں سب کے اختیارات یکساں نہیں تھے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگرسب کویکساں اختیارات حاصل تھے تو پھر سلیکشن کمیٹی کا ایک ووٹ 6 پر کیسے بھاری ہو سکتاہے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ آج قومی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سبکدوش کیا تھا۔




