ایرانی نو منتخب صدر30 جولائی کوحلف اٹھائیں گے

0
218

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی اعلی کمیٹی کے رکن مجتبی یوسفی نے کہا ہے کہ نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری منگل تیس جولائی کو منعقد ہو گی۔ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی پریزائڈنگ کمیٹی کے رکن مجتبی یوسفی نے ایرانی نیوز ایجنسی ارنا

کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقریب میں عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی عہدیدار نیز غیر ملکی کے مہمان بھی شریک ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان، واضح اکثریت سے کامیاب اورایران کے نویں صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔

نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کو دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ وہ ہمسایہ، علاقائی اور عالمی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ایران کی پالیسی کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا