عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت کیس میں بری توشہ خانہ میں گرفتار

0
244

اسلام آباد : کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج محمد افضل مجوکا نے عدت شادی کیس میں عمران خان ا بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت کی جانب سے جاری مختصر حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری طور پر رہا کیا جائے جب تک کہ وہ دیگر مقدمات میں مطلوب نہ ہوں۔تحریک انصاف کے متعدد کارکن اور عمران خان کے حامی عدالت کے احاطے کے باہر ریلیاں نکالنے کے لیے جمع ہوئے تھے لیکن فیصلہ سنتے ہی ماحول جشن میں بدل گیا.

بریت کے حکم کے فوری بعد نیب نے گرفتاری ڈال دی

بریت کے حکم کے فوری بعد قومی احتساب بیورو نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی جہاں سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو نئے ریفرنس کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا گیا۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے عمران خان اور ان کی اہلیہ نے مبینہ طور پر کم قیمت پر تحفے حاصل کیے اور انہیں مہنگے داموں فروخت کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نیب ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات کی تحقیقات کرنے والی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہے جس سے ان مقدمات میں پی ٹی آئی کے بانی کی مزید گرفتاری کا امکان ظاہر ہوتا ہے۔دریں اثنا پی ٹی آئی کے بانی نے تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی منسوخی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواستوں میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ سابق وزیراعظم ہیں اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حقائق کے برعکس 9 مئی کے فسادات سے متعلق تین مقدمات میں ان کی ضمانتیں مسترد کیں۔ لہذا ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کو عبوری ضمانت دی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا