پاکستان سمیت دنیابھر سے عالمی رہنماؤں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ اس وقت موضوع بحث بنا ہواہے۔ پاکستانی صارفین کی جانب سے اس حملے کو عمران خان پر ہونے والے حملے سے تشبیہ دی جارہی ہے۔
ایک ایکس صارف طلعت بن زمان نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حملے کے بعد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ ایک جیسا ہے، دونوں رہنما اپنے ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔
ایک اور ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گولی لگنے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ میں یہیں ہوں جو کرنا ہے کر لو ڈرنے والا نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ بھی مزاحمت میں عمران خان کے راستے پر چل پڑے ہیں۔
گولی لگنے کے بعد ٹرمپ نے کہا کے میں یہی ہوں جو کرنا ہے کر لو ڈرنے والا نہیں ہوں،
جہاں ایک طرف ایکس صارفین اس حملے کو عمران خان پر ہونے والے حملے سے تشبیہ دے رہے ہیں وہیں کئی صارفین اس پر تنقید بھی کررہے ہیں۔
ایک ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عمران خان اور ٹرمپ میں فرق یہ ہے کہ وہ اپنے اوپر پلستر نہیں چڑھائے گا اور نہ ویل چیئر پر بیٹھ جائے گا۔
آپ اور ٹرمپ میں فرق یہ ہے کہ وہ اپنے اوپر پلستر نہیں چھڑائے گا اور نہ ویل چیئر پر بیٹھ جائے گا






