کوپا امریکا میسی کے نام، ٹرافی کا انداز بھی وائرل

0
211

ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت کی جیت کے بعد کپتان روہت شرما کا ’لیونل میسی جشن اسٹائل‘ کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے خِراماں خِراماں چلنے کے اسٹائل کو قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد شہرت ملی تھی۔

لیونل میسی نے ارجنٹینا کے لیے ریکارڈ 16واں کوپا امریکا ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنے مداحوں کو ایک بار پھر اپنے ’لیونل میسی جشن اسٹائل‘ کے ساتھ ٹرافی وصول کرکے خوشی سے نہال کیا ہے۔ ارجنٹینا نے فائنل مقابلے میں کولمبیا کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت واپسی پر وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کے دوران، روہت شرما نے انکشاف کیا تھا کہ اسپنرز یوزویندر چہل اور کلدیپ یادو نے ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی حاصل کرنے کے لیے ’لیونل میسی جشن اسٹائل‘ اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔

مودی نے روہت کے اسٹائل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اس دن آپ میں 2 چیزیں دیکھی تھیں، آپ کے جذبات اور ٹرافی لینے کا انوکھا اسٹائل۔ اس پر روہت نے جواب دیا تھا کہ وہ ہم سب کے لیے یادگار لمحہ تھا، ہم برسوں سے اس کا انتظار کر رہے تھے، مجھے لڑکوں نے مجھے مشورہ دیا کہ کچھ مختلف کرو۔

وزیراعظم نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ کیا یہ چہل کا خیال تھا؟ روہت نے قہقہہ لگایا اور جواب دیا تھا کہ جی ہاں چہل اور کلدیپ کا آئیڈیا تھا، اس پر کمرے میں قہقہے بلند ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا