ن لیگ سیکیورٹی تھریٹ، آرٹیکل چھےانکے خلاف لگنا چاہیے، پاکستان تحریک انصاف

0
218

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ آئین کے ہوتے ہوئے غیر آئینی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن اس وقت سیکیورٹی تھریٹ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی پر پابندی کی پریس کانفرنس کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ ہماری مخصوص نشستیں روکنے کی کوشش ہورہی ہے، کہا گیا کہ فارن فنڈنگ کی بنیاد پر پی ٹی آئی پر پابندی کا ریفرنس لایا جائے گا تو ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اس وقت الیکشن کمیشن میں صرف مسلم لیگ ن کا فارن فنڈنگ کیس زیر التوا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھیننے میں شریک تھی، ہم حکومت کے آج کے اعلان کو ن لیگ کے ترجمان کا اعلان سمجھتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومتی بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت اگر مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنا چاہتی ہے تو یہ ان کا حق ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں مری میں جو کھچڑی پک رہی تھی اس کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ وہی مسلم لیگ ن کے لیڈر ہیں جنہوں نے امیرالمومنین بننے کی کوشش کی اور سپریم کورٹ پر دھاوا بولا تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال میں پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی سیاسی پارٹیاں اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ کدھر کھڑی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے 3 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کے خلاف بنائے گئے تمام کیسز ختم ہوچکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا