احمد شہزاد، عمر اکمل سے متعلق اسپورٹس تجزیہ کار کے اہم انکشافات

0
224

معروف اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے عمراکمل اور احمد شہزاد سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونے والے معروف اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے شو کے ایک سیگمنٹ میں میزبان نے مختلف کھلاڑیوں کی تصاویر دیکھائیں اور ان سے مشورے مانگے کہ آپ کیا کہیں گے؟۔

جس پر مرزا اقبال بیگ نے سابق ٹیم مینیجر وہاب کی تصویر دیکھ کر کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔
دوسری تصویر عمرا اکمل تھی جس پر انکا کہنا تھا کہ یہ تینوں بھائی (کامران، عمر اور عدنان) ٹیلنٹڈ ہیں، ایک واقعہ سناتے ہوئے اسپورٹس تجزیہ کار نے کہا کہ سال 2017 کی چیمپئینز ٹرافی کیلئے عمر اکمل کھیلنے گئے تھے تاہم انہیں مکی آرتھر نے اَن فٹ کہہ کر واپس وطن بھیج دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا