شاہد آفریدی نے کرکٹ ٹیم کے 21 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

0
471

کراچی(طلوع نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستان کپ کے اختتام اور دوسرے ٹیسٹ کے دوران 16 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔قومی سلیکٹرز نے اس فہرست میں اُن چھ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنہوں نے ابھی ون ڈے میں شرکت نہیں کی۔ جن میں ابرار احمد، عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم اور طیب طاہر شامل ہیں۔ جبکہ فخر زمان، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست شاہد آفریدی نے تیار کی ہے۔
اکیس ممکنہ کھلاڑیوں کے نام
21 ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود، شرجیل خان اور طیب طاہر شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا