Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

ڈالر سستا، دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر8 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 66 پیسے کا ہوگیا۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک ڈالر 14 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 8پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت280.50روپے رہی۔

دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 1.30 روپے کی کمی کے بعد 357 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 356.48 روپے کا ہو گیا، اسی طرح یورو کی قیمت 40 پیسے کی کمی کے بعد 301.43 روپے سے کم ہو کر 301.03 روپے پر آگئی ہے۔

جبکہ سوئس فرانک کی قیمت 1.46 روپے کا اضافے سے 317.84 روپے ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ میں چینی یوآن 11 پیسے کی کمی سے 38.59 روپے سے گھٹ کر 38.48 روپے پر بند ہوااسی طرح جاپانی ین معمولی اضافے کے ساتھ 1.8516 روپے سے بڑھ کر 1.8594 روپے پر بند ہوا۔

خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال سستا اور اماراتی درہم کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ریال معمولی کمی کے بعد 74.27 روپے اور اماراتی درہم معمولی اضافے کے بعد 75.89 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں 1000روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔جبکہ دس گرام سونا478 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے کا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 26 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی او نس قیمت 2441 ڈالر ہو گئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے ریٹ میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔