گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں خواتین نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور تعاقب کرکے فرار ہوتے ڈاکو کو بھی پکڑ وادیا۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کی کوشش 21 ستمبرکواےٹی ایم روم میں پیش آئی۔ دو خواتین اے ٹی ایم روم میں داخل ہوئیں تو مسلح ملزم بھی خواتین کے پیچھے داخل ہوا۔
رقم مانگنے پرخواتین نے پہلے انکار کیا اور بدتمیزی پر ملزم پرجھپٹ پڑیں۔
ملزم نے فرار کی کوشش کی تو خواتین بھی شورمچاتی ہوئی پیچھے بھاگیں۔ خواتین کے شور مچانے پر شہری اکٹھے ہوئے اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کےحوالے کردیا۔
پولیس نےملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔






