دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دبئی کیپیٹلز کو 7 لاکھ ڈالر جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کو 3 لاکھ ڈالر کا نقد انعام دیا گیا۔
189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکندر رضا نے 12 گیندوں پر 34 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ اس سے قبل روومین پاؤل نے 63 اور شائی ہوپ نے 43 رنز کی اننگز کھیل کر کیپیٹلز کی فتح کی بنیاد رکھی۔
وائپرز کی جانب سے میکس ہولڈن نے 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سیم کرن نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ۔ اس موقع پر اعظم خان نے ایک اوور میں 27 رنز بناکر برتری حاصل کی۔
کیپیٹلز کی رنز کا تعاقب اننگز آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ڈیوڈ وارنر دوسرے اوور میں آؤٹ ہوگئے اس کے بعد محمد عامر نے فارم میں موجود گلبدین نائب اور کپتان سیم بلنگز کو آؤٹ کیا۔ پاور پلے کے اختتام پر کیپیٹلز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنائے تھے۔ تاہم شائی ہوپ اور روومین پاؤل کی موجودگی سے وہ پرامید تھے۔
اگرچہ ہوپ اتحاد میں زیادہ محتاط شراکت دار تھے اس موقع پر پاؤل نے 2 بڑے چھکے لگائے۔ ہوپ نے نیتھن سوٹر کی گیند پر چھکا لگا کر 31 گیندوں پر 50 رنز کی شراکت قائم کی۔
کیپیٹلز نے 12 ویں اوورز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے اور اسے 48 گیندوں پر 90 رنز درکار تھے۔ کرن نے 80 رنز کی شراکت اس وقت توڑی جب انہوں نے 14 ویں اوور میں شائی ہوپ کو مڈوکٹ پر کیچ آؤٹ کیا۔
کیپیٹلز کو آخری پانچ اوورز میں 65 رنز کی ضرورت تھی ۔پاؤل اور داسن شناکا نے 16 ویں اوور میں کرن کی گیند پر چھکا لگا کر کیپیٹلز کو جیت دلائی۔ شناکا نے اپنی پہلی نو گیندوں میں 21 رنز بنائے ۔ وہ اگلے ہی اوور میں پین کی گیند پر ڈین لارنس کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔
نیتھن سوٹر نے 18 ویں اوور میں 13 رنز دیئے تھے تاہم انہوں نے پاول کی قیمتی وکٹ سے بھی حاصل کی ۔
سکندر رضا نے دبئی کیپیٹلز کی اننگز کا اختتام کیا ۔ انہوں نے آخری اوور میں محمد عامر کو 3 چوکے لگائے اور 20 ویں اوور کا آغاز ایک چھکے اور ایک چوکے کے ساتھ کیا اور کیپیٹلز کو 19.2 اوورز میں ٹائٹل تک پہنچایا۔ کیپیٹلز نے مسلسل چھٹی بار ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دی۔
اس سے قبل ڈیزرٹ نے ابتدائی 5 اووز میں دونوں اوپنرز ایلکس ہیلز اور رحمان اللہ گرباز کھودیا تھا تاہم میکس ہولڈن شاندار فارم میں تھے اور انہوں نے پاور پلے میں 9 شاندار چوکے لگائے اور وائپرز کو 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز تک پہنچا دیا۔
ہولڈن نے 9 ویں اوور میں 32 گیندوں پر نصف سنچری بنائی انہیں روومین پاول نے لانگ آف پر آؤٹ کر دیا۔ ڈین لارنس نے ہولڈن کے ساتھ 41 رنز کی شراکت کی جس کے بعد انہیں دسویں اوور میں متحدہ عرب امارات کے حیدر علی نے آؤٹ کر دیا اس وقت وائپرز کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 75 ہو گیا۔
کرن نے ہولڈن کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ پر 47 رنز کی شراکت قائم کی یہ پارٹنرشپ سکندر رضا نے اس وقت توڑی جب انہوں نے میکس ہولڈن کو 16 ویں اوور میں 51 گیندوں پر 76 رنز پر آؤٹ کیا۔
اعظم خان نے 29 گیندوں پر 67 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے سیم کرن کا ساتھ دیا۔ کرن نے 28 گیندوں پر پچاس کا ہندسہ عبور کیا اور 5 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اس دوران بابر اعظم نے 13 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا وہ اننگز کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے اور وائپرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
پاؤل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ سیم کرین کو ریڈ بیلٹ ، شائی ہوپ کو گرین بیلٹ ، فضل الحق فاروقی کو وائٹ بیلٹ اور محمد وسیم کو بیلو بیلٹ دی گئی۔