ابوظہبی ٹی 10 کا سیزن 9 منگل 18 نومبر سے اتوار 30 نومبر 2025 تک ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
نئے سیزن کا اعلان 2024 کے ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز اختتام کے صرف دو ماہ بعد کیا گیا ہے گزشتہ ٹورنامنٹ میں جوس بٹلر اور دکن گلیڈی ایٹرز نے مورس ویل اسیمپ آرمی کو 8 وکٹوں سے ڈرامائی طور پر شکست دیکر تیسرے مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
ابوظبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس حب کے سی ای او میٹ باؤچر نے کہا کہ “ہم ابوظبی ٹی 10 کے 2025 ایڈیشن کی تاریخوں کی تصدیق کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ “ابوظبی اسپورٹس کونسل اور محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظبی میں اپنے اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ ملکر ہم نے 2019 میں اس بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ کے فروغ اور امارت ابوظبی کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے ایک اسٹریٹجک عزم کیا تھا۔
ٹی 10 گلوبل کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ گزشتہ برس ابوظبی ٹی 10 کرکٹ اور تفریح کا شاندار امتزاج تھا۔
گزشتہ سیزن میں ٹیموں کی تعداد کو بڑھا کر 10 کیا تھا ابوظبی ٹی 10 نے متحدہ عرب امارات کرکٹ کیلنڈر کا ایک اہم ایونٹ بن چکا ہے جو متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو اپنی مہارت کو بڑھانے کا شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔
ابوظبی ٹی 10 سیزن 9 زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک کھیلا جائے گا۔