سرفراز سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ سے مطمئن

0
190

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈز کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ٹیم کی اچھی کارکردگی کی توقع ظاہر کی۔

کراچی میں ایک نجی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے پر خوشی ہے اور امید ہے کہ ان فیصلوں سے ایک نئی مضبوط ٹیم سامنے آئے گی۔ انہوں نے اسکواڈ میں شامل سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز اور حسین طلعت کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

سرفراز احمد نے یو اے ای میں ماضی کے میچز میں پاکستان کے اچھے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ انہوں نے اوپنر فخر زمان کو ٹیم کی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔

انہوں نے اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان نہ صرف کوالیفائی کرے گا بلکہ سونے کا تمغہ بھی جیت کر لوٹے گا۔

پاکستانی اسکواڈ میں سلمان علی آغا کپتان ہیں جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں ہیں۔ اسکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا