وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

0
230

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سب سے پہلے سوات پہنچے، جہاں وفاقی وزیر امیر مقام نے ان کا استقبال کیا۔ حکام کے مطابق دونوں رہنما سوات کے بعد بونیر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 350 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں صرف بونیر سے 228 افراد شامل ہیں۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ ادارے کے مطابق آج صبح باجوڑ اور مانسہرہ کے لیے دو الگ الگ امدادی کھیپیں روانہ کی گئیں جن میں خیمے، کمبل، جنریٹرز، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق یہ امدادی سامان متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا تاکہ متاثرین تک پہنچایا جاسکے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے، مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے تعاون سے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا