بارش کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر، عوام کا رابطہ منقطع

0
156

کراچی میں صبح سے جاری موسلادھار بارش سے شہر کا انفراسٹرکچر متاثر ہونے لگا۔

صبح سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث جہاں اہم شاہراہیں بند ہونے سے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا اور شہری سڑکوں پر پھنس گئے وہیں دوسری جانب شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔

موسلادھار بارش کے بعد اب شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر ہونے لگی ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی میں آج صبح سے وقفے وقفے سے جاری بارش سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے اور مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

حکومت سندھ کی جانب سے کل شہر میں  تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا