کراچی میں آج بھی موسلا دھار بارش کا امکان

0
354

کراچی: موسمیاتی تجزیہ کاروں نے آج بھی شہر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تجزیہ کار کے مطابق شمالی بحیرۂ عرب کے اوپر 2 مختلف مون سون کے سسٹم موجود ہیں، ایک جنوب مشرق کیٹی بندر کے قریب جبکہ دوسرا کَچ ریجن کے اوپر ہے، اس کے علاوہ ایک نمایاں کم دباؤ وسطی بھارت پر موجود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سسٹمز کے زیر اثر آج بھی جنوب مشرقی اور زیریں سندھ میں گرج چمک کے بادل بنتے رہیں گے اور کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ یہ اسپیل مزید 2 سے 3 دن شہر میں سرگرم رہ سکتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ کراچی میں آج دوپہر 2 بجے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے جو شام 7 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ان کے مطابق سندھ میں بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہے گا، البتہ کلاؤڈ برسٹ زیادہ تر پہاڑی علاقوں میں ہوتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا