خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیلابی ریلوں کے باعث متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک درجنوں مکانات منہدم ہو چکے ہیں، ایک خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سیلابی ریلا جنڈولہ میں پل بہا کر لے گیا، جبکہ کوٹ اللہ داد، برہ خیل اور کڑی عاشقی کی سڑکیں بھی سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔ ریسکیو 1122 اور مقامی آبادی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، تاہم زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے خواتین اور مریض شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور گھروں میں بھی پانی داخل ہو چکا ہے۔






