محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 23 سے 27 اگست کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ 22 اگست سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے آئیں گی۔
بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور سرگودھا میں بارش کی توقع ہے۔
23 سے 27 اگست تک خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور باجوڑ میں 23 سے 26 اگست کے دوران بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں 23 سے 26 اگست کے دوران تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، خضدار، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پنجگور اور کیچ میں 23 سے 25 اگست کے دوران بارش کی توقع ہے۔ کراچی، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد، جامشورو، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، پشاور، نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، گلگت بلتستان اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ کے خدشے کی بھی وارننگ جاری کی ہے۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے






