میرے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا،علیمہ خانہ کا الزام

0
161

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے الزام لگایا ہے کہ چار مسلح نقاب پوش افراد نے ان کے بیٹے شاہریز کو اغواء کر لیا۔ علیمہ خان کے مطابق یہ واقعہ لاہور میں ان کے گھر پیش آیا، جہاں سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے۔

حملہ آوروں کی کارروائی اور اہل خانہ کی صورتحال

علیمہ خان نے بتایا کہ اس وقت ان کا بیٹا اپنی بیوی اور والد کے ہمراہ گھر کی بالائی منزل پر موجود تھا۔ مسلح افراد نے گھر میں موجود ملازمین اور ڈائیورز کو بھی ہراساں کیا۔

پی ٹی آئی رہنما کی حمایت اور مزید تفصیلات

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کے گھر سادہ لباس میں افراد حملہ آور ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہریز کو اغواء کر لیا گیا اور اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا، جبکہ گھر کے ملازمین کو مارا پیٹا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا