سینئر سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل وائوڈا نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کے لیے نامزد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں پر اعتماد نہیں ہے۔
فیصل وائوڈا نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سال نظر آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس واضح بیانیہ موجود نہیں، اور 2026 میں تمام جماعتیں اپنا بیانیہ بنانے کی کوشش کریں گی۔





