وفاقی حکومت کا این ایف سی ایوارڈ میں وسائل کی تقسیم کا فارمولا بدلنے پر غور

0
153

اسلام آباد: وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں وسائل کی تقسیم کا فارمولا بدلنے پر غور کر رہی ہے۔ طویل عرصے سے التوا کا شکار ایوارڈ کے باعث وفاق مالی مشکلات کے پیش نظر دو تجاویز پر غور کر رہا ہے: یا تو صوبوں کے حصے میں کمی کی جائے یا انہیں بی آئی ایس پی، ایچ ای سی اور دیگر اخراجات میں شراکت پر قائل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق صوبوں کا حصہ گرانٹس اور سبسڈیز کے بعد 62 فیصد تک پہنچ جاتا ہے، جسے کم کرنے کی تجویز ہے۔ اگر اتفاق نہ ہوا تو وفاق مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے تبدیلی کا راستہ اپنا سکتا ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے کے تحت صوبے اخراجات کی منتقلی اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ پر متفق ہوچکے ہیں، جبکہ آئندہ مالی سال میں صرف ایک صوبے سے متعلق نئے ترقیاتی منصوبوں کی فنانسنگ صوبائی بجٹ سے کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا