لسبیلہ: اوتھل میں کوچ اور دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال اوتھل اور بیلہ منتقل کیا۔






