پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل اقتصادی شماری کا ڈیٹا جاری

0
118

اسلام آباد: پلاننگ کمیشن نے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل اقتصادی شماری کے ڈیٹا کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق ملک میں کل 71 لاکھ 4 ہزار کاروبار ہیں اور ان میں کام کرنے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ 53 لاکھ 44 ہزار 121 ہے۔ صوبوں کے مطابق کاروبار اور ورک فورس کی تفصیل یوں ہے: پنجاب میں 43 لاکھ کاروبار اور 1 کروڑ 36 لاکھ ورک فورس، سندھ میں 13 لاکھ کاروبار اور 57 لاکھ ورک فورس، خیبر پختونخوا میں 10 لاکھ کاروبار اور 39 لاکھ ورک فورس، بلوچستان میں 3 لاکھ کاروبار اور 13 لاکھ ورک فورس، جبکہ اسلام آباد میں 86 ہزار کاروبار اور 6 لاکھ ورک فورس ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 27 لاکھ 79 ہزار ریٹیل دکانیں، 1 لاکھ 88 ہزار ہول سیل دکانیں، 8 لاکھ 25 ہزار سروسز دکانیں، 2 لاکھ 56 ہزار ہوٹلز اور 1 لاکھ 19 ہزار اسپتال ہیں۔ ملک میں 11 لاکھ رہائشی و معاشی عمارات، 3 کروڑ 4 لاکھ رہائشی عمارتیں، 51 لاکھ معاشی عمارات اور 5 لاکھ 30 ہزار جھگی، خیمے یا غاروں میں رہائشیں موجود ہیں۔ تعلیمی اداروں میں 2 لاکھ 42 ہزار اسکولز، 11 ہزار 568 کالجز، 214 یونیورسٹیاں اور 36 ہزار 331 مدارس شامل ہیں۔ یہ شماری پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل شماری اور 2023 کی ساتویں خانہ و مردم شماری کے ساتھ ملا کر کی گئی ہے، جو ملک میں اقتصادی منصوبہ بندی کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا