اداکارہ پوجا بیدی نے والدہ پروتیما بیدی کی موت کا راز شیئر کر دیا

0
222

بالی وڈ اداکارہ پوجا بیدی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ اور بھارتی کلاسیکل ڈانسر پروتیما بیدی کی موت ان کی خواہش کے مطابق ہوئی اور ان کی لاش کبھی نہیں ملی۔ پروتیما بیدی 1998 میں کیلاش مانسروور کی یاترا کے دوران لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہو گئی تھیں۔

پوجا بیدی نے بتایا کہ والدہ چاہتی تھیں کہ وہ فطرت کے درمیان ہی جائیں اور ان کی موت کسی شمشان گھاٹ یا گنگا میں راکھ بکھیرنے کے بغیر ہو۔ اداکارہ کے مطابق والدہ نے اپنے آخری دنوں میں اپنی وصیت اور 12 صفحات پر مشتمل خط انہیں سونپ دیا جس میں اپنی زندگی کے اہم لمحات بیان کیے تھے۔

واضح رہے کہ پروتیما بیدی کی شادی 1969 میں بالی وڈ اداکار کبیر بیدی سے ہوئی، جس سے ان کے دو بچے پوجا اور سدھارتھ بیدی پیدا ہوئے۔ سدھارتھ نے 25 سال کی عمر میں امریکا میں خودکشی کر لی تھی، جس کے ایک سال بعد پروتیما بیدی 49 سال کی عمر میں لینڈ سلائیڈنگ میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا