کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعاون، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، گڈ گورننس، امن و امان، تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات اور صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک غیر معمولی چیلنج ہے اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بلوچستان میں پہلا کلائمٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورننس کی بہتری اور شفافیت کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں اور گزشتہ مالی سال میں غیر ترقیاتی بجٹ سے 14 ارب روپے کی بچت کی گئی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات اور گڈ گورننس کے قیام کو سراہا اور ملاقات میں سی ٹی ڈی پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔






