وزارت مذہبی امور کی جانب سے 53 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری

0
200

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے ہجری سال 1447 کے لیے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ ابتدائی طور پر 53 عمرہ کمپنیوں کے کوائف اور معاہدوں کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے، جس کا مقصد عمرہ زائرین کو محفوظ اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہے۔

وزارت کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عمرہ بکنگ صرف تصدیق شدہ کمپنیوں سے ہی کرائیں اور دیگر عمرہ کمپنیاں ضابطے کے مطابق اپنے معاہدوں کی تصدیق کروائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا