نو مئی کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0
156

لاہور: عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کو 9 مئی کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

شاہ ریز عظیم کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، جبکہ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو 9 مئی کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے اور ابھی فون اور دیگر شواہد حاصل کرنا باقی ہیں۔

ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں دلائل دیے کہ شاہ ریز عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں اور متعدد بار ملک سے باہر گئے، 6 تا 13 مئی تک وہ چترال میں تھے، اور اب گرفتار کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ عدالت نے ریکارڈ دیکھنے اور دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست پر 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا