پنجابی فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا انتقال کر گئے

0
162

پنجابی فلموں کے معروف کامیڈین اور اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ ان کے اہلخانہ کے مطابق، وہ برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل تھے جہاں جمعہ کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

جسوندر سنگھ بھلا کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی، جس میں پنجابی فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ ان کے انتقال کی خبر سے فلمی حلقے صدمے میں ہیں اور بھارتی سیاسی رہنماؤں نے بھی اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

اداکار نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم ’چھنکاتا 88‘ سے کیا اور بعد میں کئی سپر ہٹ پنجابی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں ’کیری آن جٹا‘، ’بھاجی ان پرابلم‘، ’منجھے بسسراں دے‘، ’سجن سنگھ رنگروٹ‘ اور ’جٹ اینڈ جولیٹ‘ شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا