بھارت کا کھیلوں کو سیاست سے جوڑنا افسوسناک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

0
133

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دینا اور پاکستانی ٹیم کو بھارت میں کھیلنے سے روکنا افسوسناک اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیے۔

پریس بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف صرف نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی اجازت دی ہے، جو مایوس کن رویہ ہے۔

افغان طالبان مخالف افراد کی اسلام آباد میں کانفرنس سے متعلق سوال پر ترجمان نے وضاحت دی کہ یہ صرف ایک تھنک ٹینک کی سرگرمی تھی، حکومت پاکستان اس کی میزبان نہیں تھی۔ ان کے مطابق یہ اجلاس کھلے عام ہوا اور شرکا ویزا لے کر باقاعدہ اوپن فورم میں شریک ہوئے، تاہم سوشل میڈیا پر اس معاملے کو غیر ضروری طور پر سنسنی خیز بنایا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا