صدر مملکت آصف علی زرداری سے سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر نے اپنے اسنادِ سفارت صدر مملکت کو پیش کیں، جبکہ ایوان صدر آمد پر معزز سفیروں کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوران پاکستان اور مذکورہ ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے نامزد سفیروں کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔






