ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز،شاہینز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

0
210

پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، جب انہوں نے نیپال کو دلچسپ مقابلے کے بعد صرف ایک رن سے شکست دی۔ ڈارون میں جاری ایونٹ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز اسکور کیے۔ کپتان عرفان خان نے 42، عبدالصمد نے 26 اور وسیم جونیئر نے 23 رنز بنائے، جبکہ سومپال کامی نے نیپال کی جانب سے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 143 رنز تک پہنچ سکی اور آخری اوور میں جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے، جو حاصل نہ کر سکے۔ پاکستان شاہینز کی اس جیت کے نتیجے میں وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے وسیم جونیئر اور فیصل اکرم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وکٹ کیپر غازی غوری نے 2 اسٹمپڈ اور 2 رن آؤٹ میں حصہ لیا، جس نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا