پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کو غیر قانونی اور حکومت کی فسطائی سوچ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام انتقامی کارروائی کا حصہ ہے اور بانیٔ پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنانا بزدلانہ حرکت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد سیاسی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کیا گیا تاہم آج کے اجلاس میں جامع حکمت عملی بنائی جائے گی۔ شیخ وقاص نے کہا کہ ظلم اور جبر سے تحریک دبائی نہیں جا سکتی، کارکنان اور رہنما کسی بھی صورت بانیٔ پی ٹی آئی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیلیں بھرنے کے باوجود عوام کا سمندر موجود رہے گا، جبکہ اصل چوروں کو بچانے کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں۔






