ٹی20میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی،شاہین آفر

0
115

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ایشیا کپ اور تین ملکی سیریز کے لیے بھرپور تیاری ہو رہی ہے۔ دبئی میں دوسرے ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل نائٹ پریکٹس بھی کی گئی ہے اور تین ملکی سیریز ایشیا کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگی۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ اس بار ٹیم نے پہلے سے زیادہ جلدی تیاری شروع کی ہے، پہلا ہدف تین ملکی سیریز ہے جبکہ اس کے بعد ایشیا کپ پر فوکس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہیں، ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ٹیم کے اندرونی اختلافات کی باتیں درست نہیں، ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے، چھوٹی باتیں ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ورلڈ کلاس کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے شاندار کرکٹ کھیلی ہے اور آئندہ بھی ٹیم کے لیے پرفارم کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا