پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور آئین کی بالادستی کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت غیر قانونی ہے اور عوامی نمائندوں پر مشتمل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر گرینڈ ڈائیلاگ چاہتی ہے، تاہم مولانا فضل الرحمان کی اپنی سیاست ہے۔ اسد قیصر کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ پارٹی نے ہمیشہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور جو بھی ذمے دار ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایجنڈے میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی بھی شامل ہے اور بڑی تحریک کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔






