کراچی،پٹاخوں کے گودام کا مالک گرفتار

0
163

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام کے مالک حنیف عرف پٹاخہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق حنیف دھماکے میں زخمی ہوا تھا اور اسپتال میں زیر علاج ہے، اس کا بیان تاحال قلمبند نہیں کیا جاسکا۔ حنیف کا بھائی ایوب گزشتہ رات اسپتال سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ دونوں بھائی واقعے کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل بالسبب، غفلت اور لاپرواہی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دھماکے اور آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 6 ہوگئی ہے، جن میں 16 سالہ اسد، 40 سالہ نوید، 32 سالہ کاشف اور 40 سالہ شہزاد شامل ہیں، جبکہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا