ایوان صدر سوشل میڈیا پر متحرک، واٹس ایپ چینل بنالیا

0
216

اسلام آباد: ایوان صدر نے میڈیا سے بہتر رابطہ کاری اور رپورٹرز کو صدر مملکت کی سرگرمیوں سے فوری اپ ڈیٹ فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی واٹس ایپ چینل قائم کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ چینل صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکرٹری دانیال گیلانی کی نگرانی میں کام کرے گا۔ چینل کے ذریعے میڈیا کو ایوان صدر کی تقریبات، اجلاسوں اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق معلومات تیز اور بروقت فراہم کی جائیں گی۔

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ چینل میڈیا سے رابطہ کاری کو فعال بنائے گا اور بیٹ رپورٹرز کو ہر ایونٹ کی فوری اطلاع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے نیوز کی ترسیل کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا