نیدرلینڈز: نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویلڈکیمپ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی حملوں کے خلاف اضافی پابندیوں کے لیے کابینہ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دیا۔
استعفیٰ سے متعلق بیان میں کیسپر ویلڈکیمپ نے کہا کہ وہ اضافی بامعنی اقدامات پر حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “میں دیکھ رہا ہوں کہ غزہ کی سرزمین پر کیا ہو رہا ہے۔ ایک کابینہ کے طور پر ہم نے پہلے بھی کئی اقدامات کیے ہیں، نیدرلینڈز کو شرمندہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، لیکن اضافی اقدامات کے حوالے سے میں نے کئی بار کابینہ میں مزاحمت محسوس کی۔”
ویلڈکیمپ کے استعفے کے بعد نیدرلینڈز کی حکومت پر اس معاملے میں سیاسی دباؤ بڑھ گیا ہے، اور امکان ہے کہ وزیر خارجہ کے عہدے کے لیے نیا نام جلد متعارف کرایا جائے گا۔






